جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ ،ایک شخص قتل ،2 زخمی ہو گئے

منگل 6 دسمبر 2016 18:24

سرگودھا۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) سرگودہا کی تحصیل سلانوالی میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص قتل جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تحصیل سلانوالی کے محلہ بیگی پورہ چک نمبر 138جنوبی کے محمد رمضان کا کچھ دکانوں کی ملکیت کا کیس ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت تھا ،گزشتہ دنوں فیصلہ ہائیکورٹ کی طرف سے محمد رمضان کے حق میں ہو گیا، عدالتی بیلف نے کارروائی کرتے ہوئے محمد رمضان کو قبضہ بھی دلا دیا تاہم گزشتہ شب ذوالفقار ، ارشد اور شایان رضا وغیرہ تیس سے زائد افراد نے دکانوں کا قبضہ لینے کیلئے حملہ کردیا اور فائرنگ کر دی جس سے دکانوں کا مالک محمد رمضان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ، تھانہ سلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :