پاکستانی اداکار و میزبان ساحر لودھی کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء) : پاکستان کے میزبان و اداکار ساحر لودھی کی فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساحر لودھی نے ”راستہ“ نامی اس فلم میں اپنا ایکٹنگ ڈیبیو کیا۔ فلم ”راستہ“ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں ساحر لودھی کے ساتھ ابیر رضوی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

(جاری ہے)

ساحر لودھی کی فلم کا ٹریلر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ساحر لودھی کو بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی نقل کرنے اور ان کے جیسا نظر آنے کی کوشش کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ساحر لودھی کی ڈائلاگ ڈیلیوری اور ان کی اداکاری سے صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی نقل کرنے کی کوشش کی ہے۔ دوسری جانب ساحر لودھی کے مداح ان کی اس فلم کو دیکھنے کے لیے کافی بے تاب نظر آ رہے ہیں اور انہوں نے ساحر لودھی اور فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ ساحر لودھی کی فلم کا ٹریلر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :