ڈی سی او عمارہ خان کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ناقص کارکردگی پر ڈینگی ہیلتھ انسپکٹرز کی سرزنش ‘کام نہ کرنیوالے ملازمین کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی ‘عمارہ خان

منگل 6 دسمبر 2016 17:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) ڈی سی او قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز اجلاس ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ڈینگی ہیلتھ انسپکٹرز نے تحصیل قصور میں 159اور 7ایف آئی آرز درج کروائیں ‘تحصیل کوٹ رادھاکشن میں 45نوٹسز 5ایف آئی آرز ‘تحصیل چونیاں میں 44نوٹسز2ایف آئی آرز اور تحصیل پتوکی میں ہیلتھ انسپکٹرز نے 185نوٹسز اور 4ایف آئی آرز درج کروائی ہیں ۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ڈینگی ہیلتھ انسپکٹرز کے نوٹیفکیشن میں توسیع کیلئے درخواست سیکرٹری ہیلتھ کو ارسال کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انڈرائیڈ موبائلز سے بھیجی گئی سرگرمیوں کا ڈیٹا دیکھایا گیا اور اجلاس کو بتایا گیا کہ اس ہفتے کے دوران ضلع بھر سے 6ہزار 313ڈینگی کی سرگرمیاں ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کی گئی ہیں ۔ ڈی سی او نے کچھ سپر وائزرز کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کام نہ کرنیو الے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائیگی ۔

اینٹا مالوجسٹ نے بتایا کہ ضلع بھر سے چار جگہوں سے ایڈیز لاروا ملا ہے اور ان چاروں مقامات پر لاروے سائیڈنگ کروا دی گئی ہے ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ آنے والے دنوں میں ڈینگی کے متعلق بھرپور آگاہی مہم شروع کی جائے اور محکمہ صحت اس سلسلے میں ڈینگی واکس اور سیمینارز کا شیڈول بنا کر تمام محکموں کو فراہم کرے ۔

ڈی سی او نے اینٹا مالوجسٹ کو ہدایت کی کہ ڈینگی تدارک کے حوالے سے آئندہ سال کا مکمل پلان تیار کر کے ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات سے آگاہ کریں ۔ مزید ہدایت کی کہ ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کو ڈینگی تدارک کے حوالے سے سپیشل ٹریننگز کروائی جائیں تا کہ وہ آئندہ سال مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :