سونے کی قیمت میں450 روپے اضافی کیساتھ49400 روپے ہوگئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 دسمبر 2016 17:30

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر2016ء):عالمی مارکیٹ میں‌سونے کی قیمت میں اتارچڑھاو کاسلسلہ جاری ہے۔جس کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا450 روپے مہنگا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل سندھ صرافہ بازارکے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت450 روپے اضافے کیساتھ 49400 روپے پرپہنچ گئ ہے۔واضح رہے عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر اضافے سے 1171 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔