اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی

پاناما بل کی منظوری ،ْپارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے قیام سمیت پانچ نکات ایجنڈے میں شامل کرنے کا مطالبہ

منگل 6 دسمبر 2016 17:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی میڈیا رپورٹ کے مطابق حزب اختلاف نے پاناما بل کی منظوری ،ْپارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے قیام سمیت پانچ نکات ایجنڈے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کے 36 سینیٹرز کے دستخطوں کیساتھ سینیٹ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن سینیٹرز اعتزاز احسن اور تاج حیدر نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ، ریکوزیشن میں مطالبہ کیا گیا کہ ایوان بالا کا اجلاس بلا کر پاناما بل کی منظوری پر غور اور پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی قائم کی جائے ۔

حزب اختلاف سینیٹ نے مطالبہ کیا کہ سیاسی قیدیوں ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر خصوصی کمیٹی کی تیسری عبوری رپورٹ اور کمپنیز آرڈیننس 2016 کے معاملے پر بھی غور کیا جائے

متعلقہ عنوان :