Live Updates

پاکستان مسلم لیگ (ن )نے پانامہ کیس میں تحریک انصاف کے الزامات اور دلائل کو جھوٹی کہانیوں کا ملغوبہ قرار دیدیا

ثبوت تو ہم نے پیش کئے ضرورت پڑی تو مزید پیش کرینگے ،ْ بہترہے عمران خان سپریم کورٹ سے اپنا کیس واپس لے لیں ،ْمریم اورنگزیب

منگل 6 دسمبر 2016 17:39

پاکستان مسلم لیگ (ن )نے پانامہ کیس میں تحریک انصاف کے الزامات اور دلائل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )نے پانامہ کیس میں تحریک انصاف کے الزامات اور دلائل کو جھوٹی کہانیوں کا ملغوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثبوت تو ہم نے پیش کئے ضرورت پڑی تو مزید پیش کرینگے ،ْ بہترہے عمران خان سپریم کورٹ سے اپنا کیس واپس لے لیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ میں تمام شواہد تو مسلم لیگ (ن )نے پیش کئے ہیں ضرورت پڑی تو اور ثبوت بھی دیں گے ،ْعمران خان کے پاس نئی دلیلیں ہیں نہ ہی کوئی الگ کہانی ہے بہتر ہوگا کہ عمران اپنے ثبوتوں پر غور کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے اپنا کیس واپس لے لیں۔

وزیر مملکت عابد شیرعلی نے کہاکہ مخالفین نے وزیراعظم نوازشریف پر ماضی میں بھی جھوٹے الزامات لگائے، عمران خان نے جھوٹ بول کرقوم کے تین سال ضائع کیے، ہم دلائل کے ساتھ کیس لے کر آگے بڑھیں گے اور ثابت کریں گے کہ عمران خان اوران کی ٹیم نے جھوٹ بولا جب کہ مخالفین کوملک میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات