قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی مذہبی امور نے بارہویں جماعت تک ناظرہ قر آن مجید تجویز کیساتھ پڑھانے اور ترجمہ کو لازمی قرار دینے کا بل منظور کرلیا
یہ انتہائی مشکل مرحلہ تھا ،ْ بل کو قو می اسمبلی میں پیش کیا جائیگا ،ْ ارکان قومی اسمبلی نے بل کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ،ْ صاحبزادہ یعقوب
منگل 6 دسمبر 2016 17:39
(جاری ہے)
منگل کو قائمہ کمیٹی کااجلاس چیئرمین حافظ عبد الکریم کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف ،ْ وزیر مملکت امین الحسنات ،ْ رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمدصفدر سمیت کمیٹی کے ارکان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے اس موقع پر جماعت اسلامی کابارہویں جماعت تک ناظرہ قر آن مجیدتجویز کے ساتھ پڑھانے اور ترجمہ کو لازمی قرار دینے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا اجلاس کے بعد ’’این این آئی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صاحبزادہ یعقوب نے بتایا کہ بل کو ایک سال پہلے کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا جسے اتفاق رائے سے منظو ر کرلیا گیا ہے انہوںنے بتایا کہ اس بل کو وزارت قانون اور ہائر ایجو کیشن سمیت متعلقہ اداروں سے منظوری کے بعد پیش کیاگیا ہے یہ انتہائی مشکل مرحلہ تھا اب اس بل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا انہوںنے بتایا کہ ارکان قومی اسمبلی نے بل کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے امید ہے یہ بل قومی اسمبلی سے بھی اتفاق رائے سے منظور ہو جائیگا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.