علیم خان کو این اے 125کا ٹکٹ ملنے کی خوش فہمی ہے جو جلد دور ہو جائے گی ،ْحامد خان

ٹکٹ تقسیم کا اختیار اکیلے پارٹی چیئر مین کو بھی حاصل نہیں ہے ،ْآئندہ انتخابات میں ٹکٹ مجھے ہی ملے گا اور پارٹی میں قیاس آرائیاں کرنے والوں کی خواہش جلد دم توڑ جائے گی ،ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 6 دسمبر 2016 17:39

علیم خان کو این اے 125کا ٹکٹ ملنے کی خوش فہمی ہے جو جلد دور ہو جائے گی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) معروف سینئروکیل اور پی ٹی آئی رہنماء حامد خان نے کہاہے کہ علیم خان کو این اے 125کا ٹکٹ ملنے کی خوش فہمی ہے جو جلد دور ہو جائے گی ٹکٹ تقسیم کا اختیار اکیلے پارٹی چیئر مین کو بھی حاصل نہیں ہے ،ْآئندہ انتخابات میں ٹکٹ مجھے ہی ملے گا اور پارٹی میں قیاس آرائیاں کرنے والوں کی خواہش جلد دم توڑ جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حامد خان نے کہا کہ نہ تو ابھی انتخاب ہونے جارہا ہے نہ ہی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا ہے انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ صرف ٹکٹوں کی تقسیم کا مجاز ہو گاجس کا میں خود بھی حصہ ہوں جو ابھی سے ٹکٹ مل جانے کی بات کرتا ہے وہ پارٹی آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے ،ْٹکٹ مل جانے سے متعلق علیم خان کو خوش فہمی ہے ،ْروایت ہے کہ جو پہلے الیکشن لڑے اسے ہی دوبارہ ٹکٹ دیا جاتا ہے اگرٹکٹ ملا تو صرف مجھے ہی ملے گاچند لوگ گروہ بندی میں کچھ بھی کہہ دیتے ہیں پارٹی میں قیاس آرائیاں کرنے والوں کی خواہش جلد دم توڑ جائے گی۔

ایک سوال پر حامد خان نے کہا کہ پاناما کیس سے علیحدگی کا فیصلہ میڈیا کے دباؤ پر کیا،ْحالات ایسے ہوگئے تھے کہ عدالت میں کچھ کہتے اور باہر کچھ اور ہوتا تھا۔

متعلقہ عنوان :