پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے حصص کی فروخت کی نیلامی ملتوی

منگل 6 دسمبر 2016 17:30

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے حصص کی فروخت کی نیلامی ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کی نیلامی ملتوی کر دی گئی، شیئرز کی خریداری کیلئے بولی پندرہ دسمبر ہو گی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائزیشن کمیٹی کے چیئرمین شہزاد چامڈیا کے مطابق چند ایک قانونی معاملات ابھی حل طلب ہے، جس کے باعث ابھی بولی کی تاریخ کو آگے بڑھایا ہے، امید ہے کے پندرہ دسمبر سے پہلے تک تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اس عرصے میں ممکنہ خریداوں سے بات چیت جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ نیلامی میں پی ایس ایکس کی40فیصدحصص فروخت کئے جائیں گے۔چینی ،امریکی،برطانوی مالیاتی اداروں سمیت چند پاکستانی اداروں نے بھی حصص کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بقیہ بیس فیصد حصص عوام کو بھی فروخت کرنے ہیں، اسٹر یٹجک حصص کی فروخت کے چھ ماہ بعد یہ شیئرز اولین عوامی فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔یاد رہے اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کی نیلامی پانچ دسمبر کو ہونا تھی۔اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائزیشن کمیٹی کے چیئر مین شہزاد چامڈیا کا کہنا ہے پیشکشوں پر فیصلہ پانچ دسمبر کو کیا جائے گا، ٹرانزیکشن مکمل کرنے کی آخری تاریخ ستائس دسمبر ہے۔

متعلقہ عنوان :