کراچی،پولیس کی کارروائی،اشتہاری سمیت 6 گرفتار،فائرنگ سے 1 شخص ہلاک

منگل 6 دسمبر 2016 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ، پولیس نے اشتہاری سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔کراچی کے علاقے لیاقت مارکیٹ میں پولیس نے کارروائی کر کے اشتہاری ملزم عبدالرحمان عرف رمضانی کو گرفتار کر لیا ، ملزم بھتہ اور ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رضویہ سوسائٹی میں پولیس نے سٹریٹ کرمنل اخلاق احمد کو گرفتار کر لیا ، ملزم سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ، اس کے علاوہ تیموریہ پولیس نے دو ملزمان عدیل اور پرویز کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ، ملزمان سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں ، پولیس نے سعید آباد سے 2 ملزم اویس اللہ اور عبدالقادر کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے منشیات برآمد ہوئی جبکہ پاک کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :