الیکشن کمیشن کی جانب سے کل قومی ووٹرز ڈے منایا جائیگا

منگل 6 دسمبر 2016 17:30

الیکشن کمیشن کی جانب سے کل قومی ووٹرز ڈے منایا جائیگا
ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کل ( بدھ ) 7 دسمبر ملک بھر میں قومی ووٹرز ڈے منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاول نگر محمد شاہد نے بتائی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ بہاول نگر میں قومی ووٹر ڈے کی مناسبت سے کل سات دسمبر کو ٹی ایم اے ہال بہاول نگر سے ستلج پارک چوک تک آگاہی واک کی جائے گی۔واک میںسرکاری افسران،مختلف محکموں کے ای ڈی اوز،علماء ،سول سوسائٹی،اقلیتیوں کے نمائندہ افراد،یوتھ،خواتین اور دیگر متعلقہ تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاول نگر محمد شاہد نے کہا کہ واک کا مقصد ووٹرز اور ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنا اور ووٹر کو ایجوکیٹ کرنا مقصود ہے

متعلقہ عنوان :