ایپکا پنجاب کا صوبہ گیر احتجاج ،ہر ضلع میں ڈی سی اوآفسز کے باہر دھرنے ،لاہور میں سول سیکرٹریٹ کا گھیراو

ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے شدید نعرہ بازی کرتے رہے ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی یقین دہانی پر احتجاج موخر

منگل 6 دسمبر 2016 17:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) ایپکا پنجاب نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے صوبہ گیر احتجاج کرتے ہوئے ہر ضلع میں ڈی سی اوآفسز کے باہر دھرنے دیئے جبکہ لاہور میں سول سیکرٹریٹ کا گھیرائو کیا گیا ، ملازمین نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ٹریفک کا نظام بھی معطل کر دیا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کر دیا گیا ۔

صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ایپکا کے جائز مطالبات جن میں اپ گریڈیشن سے محروم ملازمین کی اپ گریڈیشن کرنا ، ہائوس رینٹ ریکوزیشن کی منظوری ، تنخواہوں میں 7.5 فیصد دیگر صوبوں کی طرح اضافہ، کنٹریکٹ ملازمینمحکمہ زکوة، زراعت واٹرمینجمنٹ ، پبلک ہیلتھ انجیئرنگ و دیگر کو ریگولر کرنا،انشورنس کی رقم کی ریٹائرمنٹ پربھی ادائیگی، ظفر حسن رضا اے جی پنجاب کی ٹرانسفر کرنا و دیگر پر تاحال کوئی عملدآمد نہ ہوا ہے اور کوئی مثبت جواب موصول نہ ہوا ہے جس پر گزشتہ روز پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے ملازمین زیر قیادت ضلعی صدور ڈی سی اوآفسز کے باہراحتجاج کرتے ہوئے دھرنے دیئے گئے اور اے جی پنجاب کے پتلے بھی نذر آتش کیے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ لاہور میں صبح10بجے پنجاب لوکل گورنمنٹ کمپلیکس سے سول سیکرٹریٹ تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت حاجی محمد ارشاد چوہدری، صدر ایپکا پنجاب ، لالہ محمد اسلم صدر ایپکا لاہور ڈویژن دیگر عہدیدران ایپکا و صدور ایپکا لاہور ڈویژن و تمام محکمہ جات کے ہزاروں ملازمین شریک ہوئے اور احتجاج کرتے ہوئے سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنادیا گیااور اے جی پنجاب کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔

شرکاہ ریلی نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ایپکا کے مطالبات اور نعرے درج تھے ۔ جس کی وجہ سے سول سیکرٹریٹ کے باہر ٹریفک گھنٹوں جام رہی اور سیکرٹریٹ کے اند ر حکومتی مشینری کا کام مکمل طور پر بند رہا۔دھرنے کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے ایپکا قائدین حاجی محمدارشاد چوہدری صدر ایپکا پنجاب،لالہ محمد اسلم صدر ایپکا لاہور ڈویژن، ظفر اقبال کمبوہ صدر ایپکا یونٹ اے جی آفس، پنجاب، تنویر اکرام بٹ صدر ایپکا سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور، میاں ریاض صدر ایپکا سپیشل ایجوکیشن، ذوالفقار احمد بھٹی صدر سوائل فرٹیلٹی ایگر کلچر سے مذاکرات کیے اور یقین دھانی کروائی کے ایپکا کے مطالبات جلد منظور کر لیے جائیں گئے اور باقاعدہ نوٹیفیکیشن جار ی ہو جائے گا ۔

جس پر حاجی محمدارشاد چوہدری صدر ایپکا پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر مطالبات جلد منظور نہ کیے گئے تو مورخہ15 دسمبر 2016 ء کو سول سیکرٹریٹ کے باہر پورے پنجاب سے قافلے پہنچیںگے اور ڈے اینڈ نائٹ دھرنا دیا جائے گاجس میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے ہزاروں ملازمین شرکت کریں گے جو کہ بغیر مذاکرات مطالبات کی منظوری کا نوٹیفیکیشن ہونے تک جاری رہے گا۔ آخر میں اللہ تعالیٰ کے حضور میں ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دُعا کی گئی اور الیکٹرانک و پریس میڈیا کا شکریہ اداکرتے ہوئے یہ عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ اختتام پذیر ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :