گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی صحت بحال نہ ہو سکی

پھیپھڑوں میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی ،ٹرانسپلانٹ کیلئے سرجری خطرناک ہو سکتی ہے،ذرائع سعید الزماں صدیقی کی حالت پہلے سے بہتر ہے، معمول کی غذا استعمال کررہے ہیں ،ترجمان گورنرہاؤس

منگل 6 دسمبر 2016 17:28

گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی صحت بحال نہ ہو سکی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) حلف اٹھانے کے فوری بعد علیل ہو جانے والے گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی صحت بحال نہ ہو سکی۔گورنر سندھ کی صحت سے متعلق تشویش بڑھ گئی۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سعیدالزماں صدیقی کے پھیپھڑوں میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی ہے اس لیے شاید پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت پڑے۔

(جاری ہے)

لیکن اسی سال کی عمر میں ٹرانسپلانٹ کے لیے سرجری خطرناک ہو سکتی ہے۔دوسری جانب ترجمان گورنر ہاس کا کہنا ہے کہ گورنر سعید الزماں صدیقی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ معمول کی غذا استعمال کررہے ہیں جبکہ اسٹاف سے رابطے میں بھی ہیں۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ سے ضروری فائلوں پر دستخط بھی کرائے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی 23 روز سے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :