اے ڈی بی کی ریلوے میں تیزی کے ساتھ آنے والی بہتری اور ترقی کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاری کی پیش کش

بین الاقوامی اداروں کی طرف سے سرمایہ کاری اور تعاون کی پیش کش ریلوے کی کارکردگی اور بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘خواجہ سعد رفیق

منگل 6 دسمبر 2016 17:27

ٓ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) ایشئین ڈویلپمنٹ بنک نے ریلوے میں تیزی کے ساتھ آنے والی بہتری اور ترقی کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے، اس پیشکش کے تحت آسان شرائط پر ملنے والے قرضے کے ذریعے ریلوے کے نظام میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ ایشئین ڈویلپمنٹ بنک اور ریلوے کے درمیان اس پیش کش کی تفصیلات پر بات چیت کے لئے بروزبدھ 7دسمبرکو اسلام آباد میں ورکشاپ منعقد ہوگی جس میں وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوں گے۔

چیئرپرسن ریلویز مسز پروین آغا، چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز محمد جاویدا نور،مشیرر یلویز انجم پرویز، ٹیم لیڈر سی پیک محمد اشفاق خٹک اورریلوے کے سینئرافسران بھی بات چیت میں حصہ لیں گے۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اداروں کی طرف سے سرمایہ کاری اور تعاون کی پیش کش ریلوے کی کارکردگی اور بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے ورنہ ایک وقت تھا کہ تعاون اورسرمایہ کاری کی درخواستیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جاتی تھیں مگر اب صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی طرف سے پاکستان ریلویز میں بہتری اور شفافیت کے اس عملی اعتراف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ایم ایل ون پراجیکٹ سمیت پاکستان ریلویز کی طرف سے اس پیش کش کاتفصیلی جائزہ لیاجائے گا مگر حتمی فیصلہ وہی ہو گا جو ملک، قوم اورمحکمہ ریلوے کے مفاد میں ہو گا۔ پاکستان ریلویز کا خسارہ کم کیا جا رہا ہے، نئے پراجیکٹس پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اور ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ایک ایک روپے کا استعمال مکمل پروفیشنل اور بھرپور دیانتداری کے ساتھ کریں۔

متعلقہ عنوان :