قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی مذہبی امور نے بارہویں جماعت تک ناظرہ قر آن مجید تجویز کیساتھ پڑھانے اور ترجمہ کو لازمی قرار دینے کا بل منظور کرلیا

یہ انتہائی مشکل مرحلہ تھا ،ْ بل کو قو می اسمبلی میں پیش کیا جائیگا ،ْ ارکان قومی اسمبلی نے بل کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ،ْ صاحبزادہ طارق اللہ

منگل 6 دسمبر 2016 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور نے بارہویں جماعت تک ناظرہ قر آن مجید تجویز کے ساتھ پڑھانے اور اردوترجمہ کو لازمی قرار دینے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو قائمہ کمیٹی کااجلاس چیئرمین حافظ عبد الکریم کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف ،ْ وزیر مملکت امین الحسنات ،ْ رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمدصفدر سمیت کمیٹی کے ارکان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے اس موقع پر جماعت اسلامی کابارہویں جماعت تک ناظرہ قر آن مجیدتجویز کے ساتھ پڑھانے اور ترجمہ کو لازمی قرار دینے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا اجلاس کے بعد ’’این این آئی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی اور کمیٹی کے رکن صاحبزادہ طارق اللہ نے بتایا کہ بل کو ایک سال پہلے کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا جسے اتفاق رائے سے منظو ر کرلیا گیا ہے انہوںنے بتایا کہ اس بل کو وزارت قانون اور ہائر ایجو کیشن سمیت متعلقہ اداروں سے منظوری کے بعد پیش کیاگیا ہے یہ انتہائی مشکل مرحلہ تھا اب اس بل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا انہوںنے بتایا کہ ارکان قومی اسمبلی نے بل کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے امید ہے یہ بل قومی اسمبلی سے بھی اتفاق رائے سے منظور ہو جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :