معذور افراد کو تعلیم دے کر معاشرے کا کارآمد شہری بنا کر ملکی ترقی میں شامل کر نا ہوگا،ڈاکٹر خلیل

منگل 6 دسمبر 2016 17:13

راجن پور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) معذور افراد کو تعلیم دے کر معاشرے کا کارآمد شہری بنا کر ملک و قوم کی ترقی میں شامل کر نا ہوگا۔ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر فاضل پور میں رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں بچوں نے ملی نغمہ اور ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر خلیل ، خالد فاروق نے اپنے خطاب میں کہا کہ والدین اپنے بچوں کی معذور کو مجبوری نہ سمجھیں اور ان پر خاص توجہ دیں ۔

تقریب میں معذور بچوں کے والدین کثیر تعداد میں شریک تھے ۔ ادارہ کی سربراہ وجہیہ کبیر نے کہا کہ سپیشل بچوں کو خاص توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کے ساتھ شفقت سے پیش آنا چاہیے۔ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر فاضل پور میں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسپیشل بچوں نے ملی نغمہ اور ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

تقریب میں سماجی شخصیات شہزاد جمال ، خُرم شہزاد بھُٹہ ، رانا عبد المجید نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی اور سماجی شخصیات کی جانب سے بچوں میں سردیوں سے بچنے کے لیے جرسیاں اور گرم کپڑے بھی تقسیم کیے جبکہ شہزاد جمال کی جانب سے بچوں کو وہیل چیئرز دی گئیں ۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض مس جمیلہ اور مس منزہ نشاط نے ادا کیے جبکہ سکول میں تعلیمی سرگرمیوں پر ٹیچر خلیل نواز نے روشنی ڈالی۔ تقریب کے دوران پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :