آزاد کشمیر کے معروف یوتھ ایکٹیوسٹ ذیشان حیدر درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

منگل 6 دسمبر 2016 17:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء)آزاد کشمیر کے معروف یوتھ ایکٹیوسٹ سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر پانچ سید ذیشان حیدر درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ،قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور عمران خان کے ویژن سے متاثر ہو کر پارٹی جوائن کی ہے تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے معروف یوتھ ایکٹیوسٹ سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر پانچ سید ذیشان حیدر درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں اس سلسلہ میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کی موجودگی میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سید ذیشان حیدر سمیت درجنوں افراد نے باضابطہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ان کی تحریک انصاف میں شمولیت پر ممبر قانون ساز اسمبلی ماجد خان ، دیوان غلام محی الدین دیوان ، سابق مشیر حکومت سردار امتیاز نے انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ پی ٹی آئی ،سٹوڈنٹ ونگ ضلع ہٹیاںبالا کے کارکنان نے سید ذیشان حیدر کی جانب سے پی ٹی آئی میں شمولیت کے فیصلے کو سراہا اور اسے جماعتی مقبولیت و فعالیت میں سنگ میل قرار دیا دوسری جانب سید ذیشان حیدر نے باضابطہ تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے جوگراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اس پر وہ سلام تحسین کے مستحق ہیں انشاء اللہ آزاد خطہ میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ولولہ انگیز قیادت میں حقیقی جمہوری اقدار کے فروغ ، آزاد خطہ کو کرپشن فری سوسائیٹی بنانے ، بیس کیممپ کو حقیقت میں تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے ۔