وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے مکوڑی گیس پراسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا

منگل 6 دسمبر 2016 17:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے منگل کو کرک میں مکوڑی گیس پراسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ گیس پراسیسنگ پلانٹ ملک میں تیل و گیس کے شعبہ میں ملکی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ افتتاحی تقریب میں ارکان اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں، وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل، مول پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی کے ساتھ ساتھ مقامی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس پلانٹ سے 305 ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس، 520 میٹرک ٹن ایل پی جی اور 25 ہزار بیرل خام تیل یومیہ حاصل ہو گا۔