ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھی جائے گی،ڈی سی او جہلم

منگل 6 دسمبر 2016 17:05

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل پیر ا ہو کر ہی پاکستان میں امن قائم رکھا جاسکتا ہے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی کے احکامات پر چوکی کالا گراں کے ایس آئی محمد اشفاق نے قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہو ئی4 افرادکو گرفتار کر کے کلنقد رقم 62,750/ ، 3 موبائل فون اور 35000 روپے مالیت کی موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ پنڈدانخان کے ایس آئی ارشد محموداوراے ایس آئیحسن رضا نے اسلام جان ولد نعمت جان، بنیامین ولد فتح محمد اورنوید اصغر ولد محمد اصغرکو گرفتار کرلیا۔منشیا ت فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی محمد ادریس تھانہ سول لائن نے ملزم عدنان ولد محمد رشید سے 05لیٹر شراب،ایس آئی محمد بشیر تھانہ سول لائن نے ملزم بابر علی ولد ہدایت اللہ سے 05لیٹر شراب،ایس آئی چوکی کالا گجراں محمد اشفاق نے ملزم یامین ولد محمد اشرف سی10لیٹر شراب ،ا یس آئی تھانہ صدرعلی اکبرنے محمد حسن ولد محمد سلیم سے 02کپی شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے تفتیش جاری ہے۔