طلباء و طالبات محنت کو اپنا شعار بنائیں ،زندگی میں کبھی شارٹ کٹ کا سہارا لینے کی کوشش نہ کی جائے،سردار محمد مسعود خان

جستجو ، تحقیق مسابقت اور اشتیاق وہ بنیادی خصوصیات ہیں ، جن کو اپنا کر کامیاب زندگی کی سیڑھی پر چڑھا جا سکتا ہے ،زندگی میں کامیا ب انسان بننے کیلئے اعلیٰ کردار کا حامل ہونا ضروری ہے، صدر آزاد کشمیر کا تقریب سے خطاب

منگل 6 دسمبر 2016 16:58

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) صدر آزاد جموںوکشمیر سردار محمد مسعود خان نے آزاد کشمیر کے طلباء و طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ محنت کو اپنا شعار بنائیں اور زندگی میں کبھی شارٹ کٹ کا سہارا لینے کی کوشش نہ کی جائے جستجو ، تحقیق ،مسابقت اور اشتیاق دہ بنیادی خصوصیات ہیں ۔ جن کو اپنا کر کامیاب زندگی کی سیڑھی پر چڑھا جا سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کوٹلی کے شعبہ ڈائریکٹوریٹ آف فنانشنل ایڈ کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے نیڈ بیسڈسکالر شپس کے چیک تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ زندگی میں کامیا ب انسان بننے کیلئے اعلیٰ کردار کا حامل ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

آج معاشرے میں ہر طرف کرپشن کر داستانیں بکھری پڑی ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ بحیثیت مجموعی معاشرے میں کر دار کی درست تعمیر نہیں ہو سکی، کو ئی صاحب کردار شخص بد عنوان نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ مجھے آج کو ٹلی یو نیو رسٹی کے طلباء کا نظم وضبط اور جو ش وجذبہ دیکھ کر دلی خوشی ہو تی ہے ۔ یہی جوش و جذبہ پڑھائی اور کردار میں بھی منعکس ہونا چائیے، صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ ریا ست کے منتخب حکومت نے اپنی ترجیحات متعین کر لی ہیں، جن میں سر فہرست مسئلہ کشمیرہے اس کے بعد گڈگوزننس اور پھر آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی ہے مسئلہ کشمیر ہما رے خوان میں رچا بسا ہے مقبو ضہ کشمیر کی آزادی تک ہم ادھو رے ہیں ،ہمارے جسم ایک حصہ دشمن کے شکنجے میں ہے اسکی آزادی تک کو ئی بھی کشمیری چین سے نہیں بیٹھ سکتا، انفارمیشن ٹیکنا لو جی کے طلباء و طالبات شوشل میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیو ں پر ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کر یں، انہوں نے کہا کہ گڈگورننس کیلئے معاشرے کے تما م طبقات کو میرٹ کی بالا دستی کو اپنانا، سفارش رشوت اور اقربا پروری جیسے ناسور سے نفرت کرنا ہو گی۔

اسکے لئے اعلیٰ اوصاف اور کردار کی ضرورت ہے کو ئی بھی شخض بد عنوان پیدا نہیں ہو تا ، وہ معاشرے کے دیگر افراد کو دیکھ کر اس راستے پر نکلتا ہے، اور پھر واپسی ممکن نہیں رہتی، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلا م غوث نے یو نیو رسٹی کی کا رکردگی طلباء وطالبات کی تعدار اور نئے شعبہ جات کے حوالے سے روشنی ڈالی، بعد ازاں صدر سردار مسعود خان نی66طلباء وطالبات کواعلیٰ تعلیمی کمیشن کی طرف سے دی گئی سکالر شپس کے چیک تقسیم کئے، مجموعی طور پر62لاکھ روپے کی کل رقم تقسیم کی گئی۔