عوام کی خدمت موٹروے پولیس کا طرہ امیتاز ہے، شوکت حیات

قانون کے بلا امتیاز اطلاق کے ساتھ ساتھ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کو ہر صورت ممکن بنایا جائے،آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس

منگل 6 دسمبر 2016 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اس ملک اور قوم کی خادم ہے اور عوام کی خدمت موٹروے پولیس کا طرہِ امتیاز ہے۔ انسپکٹر جنرل نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اخلاقیات ، خوش گفتاری اور قانون کے بلا امتیاز اطلاق کے ساتھ ساتھ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔

(جاری ہے)

وہ آج اسلام آباد میں اپنے دفتر میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس شوکت حیات نے روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد اور ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی اسلام آباد کے افسران و ملازمین کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے افسران کی کاکر دگی کو سراہا اور ان کی فرض شناسی اور ایمانداری کی تعریف کی اور انہیں اسی جذبے کے ساتھ خدمت خلق کرنے اور دوران سفر شہریوں کی بروقت مدد کرتے رہنے کی تاکید کی ۔

متعلقہ عنوان :