کراچی، جسٹس ندیم اخترکی والدہ انتقال کے باعث چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی امورمعطل کردئیے

منگل 6 دسمبر 2016 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ندیم اخترکی والدہ انتقال کے باعث چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی امورمعطل کردئیے۔تفصیلات کے مطابق منگل کوسندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ندیم اخترکی والدہ انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے تمام عدالتی امور معطل کردیے۔ واضح رہے کہ جسٹس ندیم اخترکی والدہ کاجنازہ نمازظہرکے بعد مسجدابوبکر صدیق گذری ڈیفنس میں اداکیا گیا۔جس میں ججز،وکلاء اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔