کراچی، سکندر جتوئی کیخلاف کرپشن سے متعلق سماعت بورڈ ڈسچارج ہونے کے باعث آئندہ تاریخ تک ملتوی

منگل 6 دسمبر 2016 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے اسٹیل ملز میں معروف صنعتکار سکندر جتوئی کیخلاف کرپشن سے متعلق سماعت بورڈ ڈسچارج ہونے کے باعث آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل بینچ نے معروف صنعتکار سکندر جتوئی کیخلاف اسٹیل ملز کرپشن میں نیب ریفرنس سے متعلق درخواست کی سماعت ہونا تھی۔

(جاری ہے)

جسٹس احمد علی ایم شیخ کی عدالت کا بورڈ ڈسچارج ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔ عدالت نے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے سکندر جتوئی کیخلاف نیب کی جانب سے اسٹیل مل میں 50کروڑ روپے کرپشن ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ جبکہ سکندر جتوئی کو گزشتہ سماعت عدالت کی جانب سے تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ سکندر جتوئی اس وقت عبوری ضمانت پر ہے۔ واضح رہے احمد علی ایم شیخ کا بورڈ ڈسچارج ہونے کے باعث پیپلز پارٹی کے محمد خان چاچڑ ، بدر جمیل مندرو اور وسیم اختر کی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :