تحریک انصاف کاپنجاب میں لااینڈآرڈر کی صورتحال پروائٹ پیپر
رواں سال لاہور میں371افراد قتل ہوئے،صوبے بھر میں421خواتین کو قتل کیاگیا،لاہورمیں ہر10منٹ کے بعد ایک واردات ہو رہی ہے،ڈولفن،مجاہد سکواڈ،ایلیٹ فورس سمیت ودیگر جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔اپوزیشن لیڈرپنجاب میاں محمود الرشید
ثنااللہ ناگرہ منگل 6 دسمبر 2016 16:27
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر2016ء) :پنجاب لاقانونیت میں سب سے آگے، رواں سال صرف لاہور میں371افراد قتل، صوبے بھر میں421خواتین، قتل،323کو غیرت کے نام پر مارا گیا۔ لا اینڈ آرڈر پر تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کر دیا۔ گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے وائٹ پیپر میں اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الر شید نے کہا کہ پورے صوبے بلخصوص لاہور میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، صرف ماہ نومبر میں جرائم کی شرح دیکھ کر یوں احساس ہوتا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر نے کراچی کے بعد لاہور کو اپنی آماجگاہ بنا لیا ہے۔
میاں محمود الر شید نے کہا کہ سال2015میں خواتین پر تشدد اور قتل کے واقعات میں پنجاب سرفہرست ہے، انہوں نے کہا کہ رواں سال گھریلو تشدد کے پنجاب میں ہونے والے واقعات کی تعداد1087ہے، مجموعی طور پر621خواتین اپنی جان سے گئیں، ان میں سے466انصاف کیلئے تھانوں اور عدالتوں میں چکر لگا رہی ہیں جبکہ افسوسناک معاملہ یہ ہے کہ تشدد واقعات کے صرف28مقدمات درج کئے گئے، انہوں نے کہا کہ رواں سال پنجاب بھر میں421خواتین کو قتل کیا گیا جبکہ323کو غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.