گلوبل سیل کے موقع پر عمان ایئر کا تمام بین الاقوامی پروازوں پر 50فیصد رعایت کا اعلان

منگل 6 دسمبر 2016 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) سلطنت عمان کی قومی ایئر لائن کی جانب سے کامیاب سال کے جشن کے موقع پر گلوبل سیل کے تحت تمام بین الاقوامی پروازوں پر 50فیصد ڈسکاونٹ دینے کافیصلہ کرلیاہے، صارفین یہ ڈسکاونٹ تمام بین الاقوامی پروازوں پر4دسمبر سے 10دسمبر 2016تک جاری رہنے والی گلوبل سیل کے دوران حاصل کرسکتے ہیں جو کہ یکم جنوری 2017سی30ستمبر 2017تک قابل عمل ہوگا ، اس بات کا اعلان عمان ایئر کے چیف کمرشل آفیسر عبدالرحمان ال بوسید کی جانب سے جاری اعلامیے میں کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق صارفین عمان ایئر کے نیٹ ورک توسیعی پروگرام سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، یاد رہے کہ عمان ایئر نہ صرف ایشیا بلکہ یوروپ، مشرق وسطیٰ سمیت جنوبی اور مشرقی افریقہ میں اپنی پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے، ال ابوسید کا کہنا تھا کہ عمان ایئر بہت جلد 9دسمبر سے Guangzhouکے لیے اپنی پروازوں کا آغاز کرنے جارہاہے جبکہ دوسری طرف کمپنی ارادہ رکھتی ہے کہ وہ یکم مئی 2017سے مسقط سے مانچسٹر اور لندن کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں شروع کرے، جو کہ کمپنی کے نیٹ ورک توسیعی پروگرام کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

گلوبل سیل سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ صارفین اپنی بکنگ کے لیے ہماری ویب سائٹ ،سیلز آفس اور کال سینٹرز یا پھر عمان ایئر کے ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :