سعودی عرب :سعودی عرب کوگزشتہ پندرہ سالوں میں سے 128سے زائدمرتبہ دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ۔(رپورٹ)

منگل 6 دسمبر 2016 16:08

سعودی عرب :سعودی عرب کوگزشتہ پندرہ سالوں میں سے 128سے زائدمرتبہ دہشت ..

ریاض۔ (اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار،06دسمبر،2016)وزارت داخلہ کی جانب سے ایک رپورت میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ پندرہ سالوں میں 128سے زائد دہشت گردی کے حملے ہوئے ۔ ان حملوں کے باعث مجموعی طو رپر 1147افراد زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی اموات بھی واقع ہوئیں جن میں کچھ غیرملکی بھی شامل ہیں۔اس رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ حملہ کرنے والوں نے رہائشی علاقہ جات، مساجد،تحفظاتی ادارے اور مختلف ممالک کی ایمبیسز کو ٹارگٹ بنایا ۔

وازرت داخلہ کے نمائندے نے ریاض میں ہونے والی ایک کانفرنس میں یہ بھی بتایا کہ حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے سعودی سلطنت میں ان کے سیاسی نظام، سیکیورٹی سسٹم اور شہریوں کے مابین تفریق کو پیدا کرنے کے لیے مختلف حربے آزمائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ کہا کہ وہ سعودی سلطنت سے باہر رہتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے خیالات اور منفی پراپیگنڈہ کو عوام میں پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

ان کے اس وضع کردہ طریقہ کار میں ان کا ٹارگٹ وہی لوگ ہوتے ہیں جن کو مذہب سے متعلق اتنا علم نہیں ہوتا اور انہی کی وہ اپنے دہشت گردی کے سیل میں تربیت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسند اپنے مقصد کے حصول میں ان خواتین کو بھی استعمال کرتے ہیں جن خواتین کو کسی ملک میں شخصی آزادی کے ساتھ ساتھ عزت کی نگاہ سے بھی دیکھا جاتا ہے ۔وزارت داخلہ کے نمائندے منصور الترکی نے یہ بھی واضح کیا کہ انتہا پسند نوجوان نسل کے جذ بات کو ابھارتے ہوئے ان کو کسی بھی جگہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کر تے ہیں۔