پانامہ لیکس کیس،شیخ رشید احمد کے مزاحیہ دلائل میں پر فاضل ججز سمیت کورٹ روم میں موجود تمام افراد مسکراتے رہے

منگل 6 دسمبر 2016 16:48

پانامہ لیکس کیس،شیخ رشید احمد کے مزاحیہ دلائل میں پر فاضل  ججز سمیت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے دلائل میں پرمزاح جملوں پر ججز صاحبان سمیت کورٹ روم میں موجود تمام افراد مسکراتے رہے،دلائل مکمل کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور وکلاء نے شاباش دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے دلائل میں کہا کہ شریف خاندان کے وکلاء جن 12ملین کا ذکر کر رہے ہیں،ان میں اتنی برکت ہے کہ 20سالوں سے آج تک ختم ہی نہیں ہورہے،عارضی طور پر غائب ہوتے ہیں،پھر نکل آتے ہیں،پانامہ کیس کو زبردست ریٹنگ ملتی ہے ،رات کو ٹی وی پروگراموں میں بیٹھے ہیں تو 7کروڑ80لاکھ لوگ دیکھ رہے ہیں،اتنی ریٹنگ معزز ججز کی وجہ سے ہمیں مل رہی ہے،خدارا دودھ کی رکھوالی پر بلا نہ بٹھائیں۔

شیخ رشید نے پرمزاح اور برجشہ جملوں پر ججز صاحبان سمیت کورٹ روم میں موجود تمام افراد مسکراتے رہے،جب شیخ رشید اپنے دلائل مکمل کرنے کے بعد نشست پر براجمان ہوئے تو بابر اعوان نے ان کی نشست پر جاکر پیٹ تھپتپائی ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی اور دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں نے بھی شیخ رشید کو شاباش دی