فیس بک ،ٹویٹر،مائیکروسافٹ اورگوگل دنیابھرکی حکومتوں کی طرف سے دباؤکے پیش نظرآن لائن ’’دہشتگردانہ مواد‘‘کے پھیلاؤکوکچلنے کیلئے مل کر کام کرینگے

منگل 6 دسمبر 2016 16:45

فیس بک ،ٹویٹر،مائیکروسافٹ اورگوگل دنیابھرکی حکومتوں کی طرف سے دباؤکے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) اہم امریکی ٹیکنالوجی فرموں نے گزشتہ روزاعلان کیاکہ وہ دنیابھرکی حکومتوں کی طرف سے دباؤکے پیش نظرآن لائن ’’دہشتگردانہ مواد‘‘کے پھیلاؤکوکچلنے کیلئے مل جل کرکام کریں گے ۔

(جاری ہے)

فیس بک ،ٹویٹر،مائیکروسافٹ اورگوگل کی ملکیت یوٹیوب کی طرف سے کئے جانے والے اعلان کامقصداٹیک سیلزکیلئے سماجی میڈیااستعمال کرنے والوں کی برتی کیلئے متشددانہ موادیاکوششوں کوہٹانے یابلاک کرنے کیلئے ’’ڈیجیٹل فنگرپرنٹس‘‘کااستعمال کرناہے ۔

فرموں کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ ایسے موادکی کوئی گنجائش نہیں ہے جوہماری میزبانی والی کنزیومرسروسزپردہشتگردی کوفروغ دے ۔جب خبردارکیاگیاتوہم اپنی متعلقہ پالیسیوں کے مطابق اس قسم کے موادکے خلاف فوری کارروائی کریںگے۔بیان میں کہاگیاہے کہ وہ ایساڈیٹاشیئرکریں گے جوانہیں ہماری متعلقہ ہوسٹڈکنزیومرپلیٹ فارموں پرخاصے دہشتگردی والے موادکوشناخت کرنے کی مدددینے کی اجازت دے۔۔

متعلقہ عنوان :