آسٹریلیاکے مرکزی بینک نے شرح سود ریکارڈ 1.50فیصد سطح تک کردی

منگل 6 دسمبر 2016 16:45

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) آسٹریلیاکے مرکزی بینک نے نرم اقتصادی اعدادوشمارتاہم کمزورافراط زرکے اعدادوشمارکے مستقبل میں شرح سودمیں کمی کرنے کادروازہ کھلارکھنے کے باوجودمنگل کواپنی شرح سودریکارڈ1.50فیصدسطح تک کردی ہے ۔ریزروبینک آف آسٹریلیانے غیروسائل والی صنعتوں میں پیداوارکی حمایت کرنے کیلئے نومبر2011ء کے بعدسے شرح سودمیں تین سوبنیادی پوائنٹس تک کی کمی کی ہے ۔

حال ہی میں مقررکئے جانے والے آربی اے کے گورنرفلپ لووی نے کہاکہ بورڈنے یہ اندازہ لگایاہے کہ اس اجلاس میں پالیسی کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہ کرنامعیشت میں پائیدارپیداوارکے مطابق ہوگی اورآنے والے وقت میں افراط زرکے ہدف کوحاصل کرنے میں مددملے گی۔شرح سودمیں کمی کے اعلان کے بعدآسٹریلوی ڈالرکی شرح میں معمولی تبدیلی ہوئی اورخریداری کی شرح 74.50امریکی سینٹ رہی۔

(جاری ہے)

سال کاآخری شرح سودمیں کمی کافیصلہ جولائی تاستمبرپیداواری اعدادوشمارکے اجراء سے ایک روزقبل کیاگیاہے ۔گزشتہ تین ماہ میں معیشت میں 3.3فیصدسالانہ کااضافہ ہوا،یہ اضافہ حکومتی اخراجات کی وجہ سے ہواہے ،تاہم کمزوراعدادوشمارکی حالیہ لہراورگرتی ہوئی کاروباری سرمایہ کاری کے بعداس میں 2.2فیصدکی سالانہ سطح تک گرنے کی پیشنگوئی جاری ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :