ایران میں آن لائن حسن کی جلوہ گری ،12 ماڈلوں کو 6 سال تک سزائے قید

ْ آٹھ خواتین ،چارمردسزاپوری ہونے کے بعد دوسال تک بیرون ملک بھی نہیں جاسکتے،ایرانی عدالت

منگل 6 دسمبر 2016 16:32

ایران میں آن لائن حسن کی جلوہ گری ،12 ماڈلوں کو 6 سال تک سزائے قید
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) ایران میں ایک عدالت نے آن لائن حسن کے جلوے دکھانے پر بارہ ماڈلوں کو ایک سے چھے سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ان میں آٹھ خواتین اور چار مرد ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان ماڈلوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ضابطہ شائستگی کی خلاف ورزی اور برائی کی تشہیر کے الزامات میں مقدمات قائم کیے گئے تھے۔

ایران کے جنوب مغربی شہر شیراز میں قائم ایک عدالت نے ان ماڈلوں کو قصور وار قرار دے کر ان پر فرد جرم عاید کی تھی۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق مجرم قرار دیے گئے مرد فیشن والے ملبوسات پہن کر ایسی عورتوں کے ساتھ آن لائن نمودار ہوتے تھے جنھوں نے اسلامی حجاب نہیں اوڑھے ہوتے تھے۔اس طرح وہ اخلاقی بے روی کی حوصلہ افزائی کے مرتکب ہوئے ہیں۔انھوں نے مغربی فیشن کی آن لائن اور سوشل میڈیا پر تشہیر کی ہے۔

ایک وکیل نے ایران کی لیبر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مجرموں پر جیل کی سزا پوری کرنے کے بعد دو سال کے لیے ملک سے باہر جانے پر پابندی ہوگی اور وہ فیشن سے متعلق پیشوں میں ملازمتیں بھی نہیں کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی حکام نے ان دنوں آن لائن اور بالخصوص انسٹا گرام پر اخلاق باختہ ماڈلنگ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :