یمنی ساحل کے قریب سعودی طیاروں کی پاکستانی کشتی پر بمباری، چھ ملاح جاں بحق

کشتی مکمل تباہ،چھ ملاح تاحال لاپتہ، طیاروں نے باغیوں کی کشتی سمجھ کر نشانہ بنایا،سعودی دعویٰ

منگل 6 دسمبر 2016 16:32

یمنی ساحل کے قریب سعودی طیاروں کی پاکستانی کشتی پر بمباری، چھ ملاح ..

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) سعودی عرب کے جیٹ طیاروں کی یمن کے ساحل کے قریب کشتی پر بمباری سے چھ پاکستانی ملاح جاں بحق ہوگئے ۔بق کشتی پر 12 پاکستانی ملاح سوار تھے جن میں سے 6 لاپتہ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی طیاروں نے یمن کے صوبہ تعز میں مکھہ کے ساحل پرپاکستانی کشتی کو نشانہ بنایاجس میں 12پاکستانی ملاح سوار تھے ۔

(جاری ہے)

جبکہ سعودی عرب کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیاگیاہے کہ سعودی طیاروں نے باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے والی کشتی سمجھ کر اس کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کشتی مکمل طورپر تباہ اور چھ ملاحوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم اس ضمن میں سعودی اتحادی افواج یا سعودی عرب کا باضابطہ موقف معلوم نہیں ہوسکا۔یادرہے کہ مارچ 2015ئسے سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج منتخب حکومت کیساتھ مل کر باغیوں کیخلاف یمن میں فوجی کارروائی میں مصروف ہیںاور یمنی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق اب تک سعودی کارروائی میں 11400سویلین شہری مارے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :