کراچی یونیورسٹی ، آئی آر پی کی جانب سے ہونے والے انوویشن سمٹ میں مہران یونیورسٹی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کی شرکت

منگل 6 دسمبر 2016 16:30

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) کیمیکل انجنیئرنگ شعبہ مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو نے کراچی یونیورسٹی کے زیر اہتمام انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ پروموشن (آئی آر پی) کی جانب سے ہونے والے انوویشن سمٹ میں شرکت کی، جس میں مہران یونیورسٹی کے کیمیکل انجینئرنگ شعبہ کے تحقیقی ماہرین، طلبہ و طالبات اور استاتذہ شامل تھے ۔

کانفرنس میں کیمیکل شعبہ کے چیئرمین سید فرمان علی شاہ اور ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر انعام اللہ بھٹی بطور مہمان شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں صنعت اور اکیڈمی کے درمیان رابطہ اور کاروباری سرگرمیوںکو اجاگر کرنے سے متعلق 7دسمبرآج بدھ کو تحقیقی پیپر پیش کئے جائینگے ۔دوسری جانب شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپورمیرس میںاقتصادی بناوٹ اور پائیدار توانائی سرشتے (Intelligent Manufacturing and Sustainable Energy system)کے موضوع پر ایک روزہ ملکی کانفرنس آج ہو رہی ہے ۔

مذکورہ کانفرنس کا افتتاح مہمان خاص وائس چانسلر مہران یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کرینگے ۔ واضع رہے کہ کانفرنس میں مختلف ماہرین ریسرچ پیپر پڑھیں گے جبکہ کانفرنس میں رجسٹرار مہران یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعبدالوحید عمرانی بھی شرکت کریںگے ۔

متعلقہ عنوان :