جنوبی کوریا ، برڈ فلو کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے 44 لاکھ پرندے تلف

منگل 6 دسمبر 2016 16:30

جنوبی کوریا ، برڈ فلو کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے 44 لاکھ پرندے تلف
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) جنوبی کوریا میں حکام نے برڈ فلو کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مرغیاں اور بطخیں تلف کرنا شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

وزارت صحت عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق 18 نومبر کو پہلی بار مرکزی جنوبی کوریا کے ایک پولٹری فارم میں پرندوں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی تھی جس کی وجہ سے یہ وباء آہستہ آہستہ دیگر پولٹری فارموں میں پھیلی جس کے بعد کل 28 ایسے کیسز سامنے آئے،وزارت زراعت کے جاری کردہ بیان کے مطابق اب تک 44 لاکھ پرندوں کو تلف کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر27 لاکھ پرندوں کوبھی تلف کیا جائیگا،مقامی انتظامیہ نے اس وباء کے پیش نظر متعلقہ سرگرمیاں فوری طور پر معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے تاکہ پولٹری فارموں میں کام کرنے والے ملا زمین کو پرندوں کی سپلائی سے روکا جا سکے البتہ جنوبی کوریا میں انسانوں میں اب تک برڈ فلو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔