چپ تعزیہ جلوسوں کی سیکیورٹی پر 8628 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، اے آئی جی آپریشنز سندھ

منگل 6 دسمبر 2016 16:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) کراچی میں برآمد ہونے والے چپ تعزیہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی پر مرکزی اجتماع کے مقامات اور روٹس پر مجموعی طور پر 8628 پولیس افسران وجوانوں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات اے آئی جی آپریشنز سندھ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو 8 ربیع الاول چپ تعزیہ سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل ایک رپورٹ میں بتائی۔

(جاری ہے)

شیراز نذیر نے آئی جی سندھ کو بتایا کہ نشترپارک تا حسینیہ ایرانیاں ہال جلوس کے لئے 5020 جبکہ رضویہ سوسائٹی تا امام بارگاہ شاہ نجف جلوس کے لئے 3608 پولیس افسران اور جوانوں کو سیکیورٹی فرائض پر مامور کیا جا رہا ہے۔ آئی جی سندھ نے رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا کہ لاڑکانہ، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور باالخصوص کراچی میں سیکیورٹی اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے تمام تر فوکس 12 ربیع الاول کے مرکزی اجتماعات، جلوسوں، محافل میلاد، نعت، وعظ، تقاریر ودیگر کی سیکیورٹی پر رکھا جائے اور اس ضمن میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت اور ان کی تجاویز کی روشنی میں مرتب کردہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو ہر سطح پر ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :