ایل ڈی اے کا گجر پورہ میں غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن‘16پلاٹ واگزار

منگل 6 دسمبر 2016 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کے عملے نے گزشتہ روزگجر پورہ ہائوسنگ سکیم میں کروڑوں روپے مالیت کی16پلاٹس غیر قانونی قابضین سے واگزار کرا لئے۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کے عملے نے گجر پورہ سکیم کے بلاک اے و ن‘اے ٹو ‘بی ون‘بی ٹو اوربی تھری میں کارروائی کی اور ان پلاٹوں پر تعمیر کردہ چار دیواریاں اور دیگرغیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔