پنجاب حکومت کا آئندہ سال کپاس کی درآمد پر پابند عائد کرنے کا فیصلہ

منگل 6 دسمبر 2016 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) حکومت پنجاب نے آئندہ سال سے کپاس کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ باخبر ذرائع کے مطابق ملک بھر کے کسانوں اور کاشتکاروں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کپاس کی درآمد پر پابندی لگانے کے بارے گزشتہ روز سیکرٹری زراعت محمد محمود نے کاشتکاروں کے ایک اجلاس میں کیا۔ اس اجلاس میں کسانوں اور کاشتکاروں کے نمائندوں نے سیکرٹری زراعت کے فیصلے کی زبردست تائید کی اور اجلاس میں ڈیسک بجا کر انہیں خراج تحسین پیش کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس اجلاس میں سیکرٹری زراعت نے کھاد پر سبسڈی آئندہ برس 30جون تک برقرار کھنے کا اعلان کیا جبکہ کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے محکمہ زراعت کے افسران کو فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سفید مکھی پر قابو پانے اور معیاری بیج کی پیداوار بڑھانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت محمد محمود نے کہا کہ کسان اپنا خون پسینہ بہا کر ہمارے لئے اناج اگاتا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ کسان کی امید کو مزید روشن کرنے کے لئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :