گورنرخیبرپختونخوا کو صوبے میں منعقد ہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کی رپورٹ پیش

منگل 6 دسمبر 2016 16:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) صوبائی الیکشن کمیشنر مسرت خان نے منگل کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں خیبر پختونخوا کے گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی اور انہیں صوبے میں منعقد ہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنر کو سات دسمبر کو قومی ووٹرز ڈے کی مناسبت سے ہونے والی آگاہی مہم و تقریبات کی تیاریوں اوراس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ایڈیشنل ڈئریکٹر جنرل الیکشن کمیشن آف پاکستان جناب محمد یوسف خان خٹک اور سہیل خان بھی مسرت خان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :