جماعةالدعوة کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جس نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر متاثرین کی مدد کی ‘وہ چاہے سیلاب ہو یا پھر زلزلہ یا سندھ کی قحط سالی‘انہوںنے ہمیشہ انسانیت کو ترجیح دی ‘آج جب سرحدوں پر بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے تو جماعةالدعوة نے سب سے پہلے متاثرین ایل او سی کے زخموں پر مرہم رکھا ہے

مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین راجہ ثاقب مجید کا بیان

منگل 6 دسمبر 2016 16:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین راجہ ثاقب مجید نے کہاہے کہ میں جماعةالدعوة کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جس نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر متاثرین کی مدد کی ۔وہ چاہے سیلاب ہو یا پھر زلزلہ یا سندھ کی قحط سالی ۔انہوںنے ہمیشہ انسانیت کو ترجیح دی ہے آج جب سرحدوں پر بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے تو جماعةالدعوہ نے سب سے پہلے متاثرین ایل او سی کے زخموں پر مرہم رکھا ہے اور وہ کام کردکھایا ہے جس کے بارے میں حکومتیں اور جماعتیں صرف سوچ رہی ہیں۔

انہوںنے کہاہے کہ جب بھی ہندوستان کی طرف سے ریاست میں ظلم ہوتاہے تو امید کی واحد کرن حافظ محمدسعید اور انکی جماعت ہوتی ہے ۔جو متاثرین کی عملی امداد کرتی ہے جس پر میں ان کا شکرگزارہوں ۔

(جاری ہے)

ہندوستان ریاست کے لوگوں کو پیدائشی حق ضبط کررکھا ہے ریاست کے لوگ اس پراپنی آواز اٹھاتے رہیں گے ۔ایل او سی پر گولہ باری کی جارہی ہے جس سے عوام کے گھر تباہ ہورہے ہیں عالمی برادری اس بات کا نوٹس لے ۔

اگر جماعة الدعوہ فلاح انسانیت فائونڈیشن کے پرچم تلے متاثرین کی مدد ہورہی ہے تو اس سے تکلیف ہندوستان کو ہونی چاہیے کیونکہ ہندوستان ہراس آواز کو دبادینا چاہتا ہے جو کشمیریوں کے حق میں اٹھے ۔جو لوگ اسمبلیوں میں بیٹھ کر حافظ محمد سعید کے خلاف باتیں کرتے ہیں تو انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ جب بھارت کشمیریوں پر ظلم کرتا ہے تو سب سے پہلے ایک موثر آواز جو اٹھتی ہے جس سے بھارت دہلتاہے تو وہ حافظ محمد سعیدکی آواز ہے ۔اور جو بھارت کے خلاف آواز اٹھاتا ہے وہ ریاست کے لوگوں کا ہیرو ہوتا ہے بے شک بھارت اس کو دہشتگردقراردے ۔بھارت جتنا بھی ظلم کرلے ریاست کے لوگ اسکو جواب دیتے رہیں گے ۔