ایمریٹس ائیر لائن نے سال کے اختتام پر پاکستانی مسافروں کے لیے سیلز آفر متعارف کروا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 15:23

ایمریٹس ائیر لائن  نے سال کے اختتام پر پاکستانی مسافروں کے لیے سیلز ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء) : ایمریٹس ائیر لائن نے سال کے اختتام پر پاکستانی مسافروں کے لیے سیلز آفر متعارف کروا دی ہے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافر 40 فیصد تک ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت متعدد ممالک جیسے کہ یورپی ممالک، شمالی امریکہ ،افریقہ، مشرق بعید اور مشرق وسطٰی جانے والی پروازوں کے لیے متعاورف کروائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ائیر لائن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ 5 دسمبر 2016ء سے 29 جون 2017 کے مابین سفر کرنے کے لیے ان پروازوں کے لیے اب سے 10 دسمبر 2016ء تک بُکنگ کروائی جا سکتی ہے۔ ائیر لائن کے نائب صدر جبر الجذیبی کا کہنا ہے کہ اس آفر کو متعارف کروانے کا مقصد پاکستانی مسافروں کو بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس آفر کے ذریعے پاکستانی مسافر بہترین سفیر سہولیات کے ساتھ دنیا کے مشہور ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :