کراچی،پی آئی اے کے ریزرویشن سسٹم میں خرابی، شیڈول متاثر،مسافر پریشان

منگل 6 دسمبر 2016 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ریزرویشن سسٹم میں خرابی کے باعث پروازوں کی آمد او رروانگی کاشیڈول متاثر ہوا اور 3سی4گھنٹے تاخیر کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ریزرویشن سسٹم میں خرابی کے باعث بین الاقوامی اورملکی پروازوں کی آمد و روانگی کا شیڈول متاثر ہوا۔ ائرلائن انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی پیشگی اطلاع نہ دیے جانے پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سسٹم کی خرابی کے باعث پروازیں 3سی4گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں ۔

متعلقہ عنوان :