ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی ، مینجر الیاس بابر نے دوسروں کو بچاتے ہوئے موت کو گلے لگا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 15:05

ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی ، مینجر الیاس بابر نے دوسروں کو بچاتے ہوئے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء) : کراچی میں ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ آتشزدگی کے واقعہ میں جس شخص نے ہیرو کا کردار ادا کیا اس کا نام محمد الیاس بابر ہے۔ 48 سالہ محمد الیاس بابر گلشن اقبال کا رہائشی تھا۔ الیاس بابر نے ریجنٹ پلازہ میں آگ لگنے کے بعد ایمرجنسی گیٹ کا دروازہ معلوم ہونے کے باجود باہر نکلنے کی بجائے عمارت میں موجود لوگوں اور اپنے ساتھیوں کی باہر نکلنے میں مدد کی اور اسی کوشش میں موت کو گلے لگا لیا۔

الیاس بابر نے اپنے سوگواروں میں ایک بیٹی ، ایک بیٹا اور بیوہ ک چھوڑا ہے۔ بابر اپنے اہل خانہ کا واحد کفیل تھا جس نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی مدد کی۔

(جاری ہے)

الیاس بابر ایک سال قبل ہی مذکورہ ہوٹل میں رات کے لیے مینجر کی پوسٹ پر تعینات تھا۔ الیاس بابر کے بھانجے ظفر رشید نے بتایا کہ اس نے آخری مرتبہ جب الیاس سے بات کی تو اس نے بتایا کہ اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے اور کچھ نظر نہیں آ رہا، الیاس کا کہنا تھا کہ وہ دم گھٹنے سے بے ہوش ہونے والا ہے۔ ظفر ے بتایا کہ الیاس کی موت بھی دھوئیں میں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔ الیاس کے اہل خانہ نے کہا کہ ہمیں ہوٹل انتظامیہ نے بھی اطلاع نہیں دی ، حادثے سے متعلق ہمیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا۔

متعلقہ عنوان :