شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ،ْ دو ساتھی فرار

منگل 6 دسمبر 2016 15:26

شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ،ْ ان کے دوساتھی فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کالا شاہ کاکومیں گوجرانوالہ سے لاہور جانے والی مسافرمیں وین میں ڈاکومسافروں سے لوٹ مارکررہے تھے کہ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی ،ْ ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کودیکھتے ہی ان پراندھادھند فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکوموقع پرہلاک ہوگئے انکے دو ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے۔پولیس نے ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کے قبضے سیاسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم،موبائل فونز اورمسروقہ سامان بھی برآمدکیا ۔

متعلقہ عنوان :