ثابت ہو گیا کہ مریم صفدر نواز شریف کی زیر کفالت ہیں ،ْفواد چوہدر ی

منگل 6 دسمبر 2016 15:26

ثابت ہو گیا کہ مریم صفدر نواز شریف کی زیر کفالت ہیں ،ْفواد چوہدر ی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ مریم صفدر نواز شریف کی زیر کفالت ہیں ،مریم صفدر کا انکم ٹیکس ،بجلی کا بل،ٹیلی فون بل اور اخراجات صفر ہیں ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کے سفری اخراجات ان کی آمدنی سے زیادہ ہیں جبکہ2006میں منگوائی گئی استعمال شدہ بی ایم ڈبلیو گاڑی مریم نواز کو تحفے میں ملی ،اس گاڑی کی قیمت35لاکھ روپے ظاہر کی گئی جبکہ اس گاڑی سے مریم نواز کوایک کروڑ 96لاکھ روپے کا منافع ملا ۔ان کا کہنا تھا کہ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کے بعد اب سونے کے انڈے دینے والی گاڑی بھی آگئی ہے ۔