چاہتے ہیں معاملہ دسمبر میں ہی ختم ہو، حکومت کمیشن بنانے سے خوفزدہ تھی،یہ کام سپریم کورٹ کو کرنا چاہئے ،ْسراج الحق

ٹریفک اہلکار کے بجائے وزیراعظم کا احتساب ہو گا تو کرپشن ختم ہو گی، ٹی او آر میں حصہ لینے والی جماعتیں اب تماشائی بنی ہوئی ہیں ،ْگفتگو

منگل 6 دسمبر 2016 15:26

چاہتے ہیں معاملہ دسمبر میں ہی ختم ہو، حکومت کمیشن بنانے سے خوفزدہ تھی،یہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) جماعت اسلام کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کمیشن بنانے سے خوفزدہ تھی اور اب یہ کام سپریم کورٹ کو کرنا چاہیے ،ْ ٹریفک اہلکار کے بجائے وزیراعظم کا احتساب ہو گا تو کرپشن ختم ہو گی، ٹی او آر میں حصہ لینے والی جماعتیں اب تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کرپشن کے خاتمے سے متعلق پیش کئے تھے مگر حکومت نے سردخانے میں ڈال دئیے اور کرپشن کے خلاف سات ماہ گزر جانے کے بعد کسی قسم کی کوئی قانون سازی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ دسمبر میں ہی حل ہو جبکہ ساری جماعتوں کا موقف ہے کہ کمیشن بنایا جائے۔ حکومت کمیشن بنانے سے خوفزدہ تھی تاہم اب یہ کام سپریم کورٹ کو کرنا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی سب کے حوالے سے ٹرائل چاہتی ہے کیونکہ وزیراعظم سمیت کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں ،ْ سب سے پہلے وزیراعظم اور ان کے خاندان کا احتساب ہونا چاہئے۔