مہنگی گیس سے صنعتی شعبہ کو خطرات لاحق ہیں ‘خادم حسین

سندھ اور پنجاب کیلئے گیس کے نرخوں میں فرق ،بے روزگاری بڑھ رہی ہے،صنعتی مقاصد کیلئے چاروں صوبوںمیں سندھ کی طرح نرخ مقرر کیے جائیں‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 6 دسمبر 2016 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ مہنگی گیس سے صنعتی شعبہ کو خطرات لاحق ہیں پنجاب میں مہنگی گیس کے باعث مہنگی پیداوار اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے پنجاب میں صنعتکار پریشانی کا شکار ہے گیس سے چلنے والی صنعتوں میں مہنگی گیس کے باعث برآمدات میں کمی اور تجارتی خسارہ میں بھی اضافہ ہورہا ہے جو انتہائی تشویشناک امر ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں و صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خادم حسین نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کیلئے گیس کے نرخوں میں فرق اور پنجاب میں گیس کی قیمتوںمیں سندھ کی نسبت زیادہ ہونے سے کاروباری یونٹ بند اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ صوبہ پنجاب میں موسم سرما میں صرف دو روز گیس دستیاب بھی گرمیوں میں بھی پورے ہفتے گیس فراہم نہیں کی جاتی تھی ایل این جی کی آمد کے بعد گیس سپلائی تو پورے سال ہوگئی لیکن اس کی قیمت پنجاب میں دیگر صوبوں سے 50فیصد زائد ہونے سے کاروبار متاثر ہورہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب میں صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتوں میں سبسڈی فراہم کرکے دیگر صوبوں کے مطابق قیمت مقرر کی جائے تاکہ پنجاب کے صنعتکاروں کا استحصال نہ ہوسکے۔اس طرح کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور برآمدا ت میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :