ہائیکورٹ نے صلح نہ کرنے پر دو بچے باپ سے لے کرماں کے حوالے کر دئیے

منگل 6 دسمبر 2016 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء)لاہو رہائیکورٹ نے صلح نہ کرنے پر دو بچے باپ سے لے کرماں کے حوالے کر دئیے،بچے باپ سے جدا کئے جانے پر چیخ و پکار کرتے رہے ۔گز شتہ روز لاہو رہائیکورٹ نے پھولنگر کی رہائشی عائشہ کی طرف سے دو بچوں کی اپنے شوہر عمر دراز سے حوالگی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے کہا کہ میاں بیوی کے مستقبل کو مد نظر رکھیں اور دونوں کو صلح کے لئے مہلت دی گئی تاہم مقررہ وقت کے بعد فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں صلح کرنے کیلئے تیار نہیں جس پر دونوں بچوں کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا گیا۔

اس دوران بچے باپ سے جدا ہونے پر ہائیکورٹ کے احاطہ میں چیخ و پکار کرتے رہے لیکن ماں اور اس کے رشتہ دار بچوں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔