ہومیو ڈاکٹروں کی خلاف میرٹ بھرتیوں کیخلاف کیس کی سماعت میں غیر تسلی بخش جواب پر سیکرٹری صحت طلب

یہ کیسی گڈ گورننس ہے امیدواروں کا ریکارڈ ہی نہیں رکھا جارہا،فاضل عدالت کابھرتیوں کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار

منگل 6 دسمبر 2016 15:14

ہومیو ڈاکٹروں کی خلاف میرٹ بھرتیوں کیخلاف کیس کی سماعت میں غیر تسلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ہومیو ڈاکٹروں کی خلاف میرٹ بھرتیوں کیخلاف کیس کی سماعت میں غیر تسلی بخش جواب پر سیکرٹری صحت کو کل (بدھ) کو طلب کر لیا ،جبکہ فاضل عدالت نے بھرتیوں کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسی گڈ گورننس ہے کہ امیدواروں کا ریکارڈ ہی نہیں رکھا جارہا ۔

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اس نے بھرتی کیلئے درخواست دی اور زیادہ نمبرہونے کے باوجود انٹرویومیں فیل کیا گیا ۔سماعت کے دوران ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ذوالفقار پیش ہوئے تاہم ای ڈی او انٹرویو ز کمیٹی کا امیدواروں کو نمبر دینے کا ریکارڈ پیش نہ کر سکے جس پر فاضل عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی گڈ گورننس ہے کہ امیدواروں کا ریکارڈ نہیں رکھا جارہا۔عدالت کا مزید کہنا تھا کہ ممبرز کا نمبر دینے کا ریکارڈ علیحدہ ہونا چاہیے مگر کسی ایک کا بھی نہیں ۔فاضل عدالت نے سیکرٹری صحت کو آج ( بدھ ) کے روز طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری صحت کے بعد چیف سیکرٹری کو بھی طلب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :