کینال روڈ کی مجوزہ توسیع کے منصوبے کیخلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری اورسیکرٹری ماحولیات سے جواب طلب

منگل 6 دسمبر 2016 15:14

کینال روڈ کی مجوزہ توسیع کے منصوبے کیخلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے کینال روڈ کی ڈاکٹر ہسپتال سے ٹھوکر نیاز بیگ تک مجوزہ توسیع کے منصوبے کیخلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری اورسیکرٹری ماحولیات سے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔ گزشہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حکومت نے کینال روڈ کی توسیع کا منصوبہ بنایا ہے اور اس دوران درختوں کی کٹائی کی جارہی ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا جو نقصان دہ ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے پہلے ہی لاہور گرد آلود شہر بن چکا ہے ۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکومت کو کینال روڈ کی ڈاکٹر ہسپتال تا ٹھوکر توسیع سے روکا جائے ۔فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ماحولیات سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ۔