کرنسی اسمگلنگ کی تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیاگیا، مقامی مارکیٹ سے ڈھائی ہزار سے زائد ڈالر خریدنے والوں کیخلاف تحقیقات شروع

گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈھائی ہزار یا اس سے زیادہ مالیت کے ڈالر خریدنے والوں کا ڈیٹا 8 دسمبرتک جمع کرا ئیں‘ایف بی آر کا کرنسی ڈیلرز کو نوٹس

منگل 6 دسمبر 2016 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) حکومت نے کرنسی اسمگلنگ کی تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا، مقامی مارکیٹ سے ڈھائی ہزار سے زائد ڈالر خریدنے والوں کے خلاف تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے فارن کرنسی ڈیلرز کو نوٹسز جاری کئے ہیں جس میں ایف بی آر نے کرنسی ڈیلرز سے کہا گیا ہے کہ وہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈھائی ہزار یا اس سے زیادہ مالیت کے ڈالر خریدنے والوں کا ڈیٹا 8 دسمبرتک جمع کرا دیں۔

نوٹس میں تنبیہ کی گئی ہے کہ نوٹس کا جواب نہ دینے والوں کیخلاف انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی جس کے تحت نوٹس کا جواب نہ دینے والوں کو جرمانہ یا گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق حکومتی اقدامات سے ڈالر کی قدر میں دو روپے کے لگ بھگ کمی آ چکی ہے۔ ڈالر کی قدر میں ایک روپے اضافے سے ملکی معیشت کو58ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :