Live Updates

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انہتاپسند انہ سوچ کا خاتمہ نا گزیر ہے‘ رائے حسن نواز

قائد کا پاکستان کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھ میں ہے ‘عدلیہ پر بھرپور اعتماد ہے‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

منگل 6 دسمبر 2016 15:10

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انہتاپسند انہ سوچ کا خاتمہ نا گزیر ہے‘ رائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انہتاپسند انہ سوچ کا خاتمہ نا گزیر ہے ،قائد کا پاکستان کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھ میں ہے ،لیگی درباری ہر سماعت پر نئے جھوٹ بولتے ہیں،نواز شریف کے بچوں کو بچانے کیلئے پوری (ن) لیگ ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں اداروں کے سربراہ بھی حکومت کے غلام بنے ہوئے ہیں۔تحریک انصاف کو عدلیہ پر بھرپور اعتماد ہے وہ شریف فیملی کو قوم کا پیسہ ہضم نہیں کرنے دے گی۔عمران خان جیسے شخص کی زندگی کرپٹ لوگوں سے لڑتے ہوئے گزر گئی ہے۔عدالیہ کو چاہیے کہ نیب اور ایف آئی اے کو ثبوت فراہم کرنے کا حکم دے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات